10 Healthy Ways to Lose Weight Quickly...
اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اکیسویں صدی میں موٹاپا پریشانی کی سب سے اہم وجہ ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی نے ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے بلکہ کچھ لوگ تو کہتے ہیں کہ زندگی بہت آسان ہو گئی ہے۔ لوگ دوسروں پر زیادہ انحصار کرنے لگے ہیں اورزیادہ تر کرسیوں اور صوفوں پر بیٹھے رہتے ہیں۔ وزن میں اضافہ صحت کے لیے بہت خطرناک ہے اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہے۔
مارکیٹ میں متعدد اقسام کی ورزشوں ، غذا اور سپلیمنٹس کے استعمال سے وزن تیزی سے کم کرنے کا دعویٰ کیا جا تا ہے۔ تاہم ، ان طریقوں میں سے زیادہ ترصرف موٹاپے کا شکار افراد کی پریشانی سے فائدہ اٹھانے کے طریقے ہیں۔ ان طریقوں اور سپلیمنٹس کو مناسب سائنسی ثبوتوں کی شاذ و نادر ہی حمایت حاصل ہوتی ہے ۔
ای میڈز آپ کو سائنسی اعتبار سے ثابت شدہ 10 آسان طریقے فراہم کرتا ہے جن کے استعمال سے آپ کامیابی سے وزن کم کرسکتے ہیں
وقفے وقفے سے روزہ رکھنا
وقفے وقفے سے روزہ رکھناغذا کو ہضم کرنے کا ایک ایسا طریقہ ہے جہاں آپ مختصر مدت کے اندر کھانا کھاتے ہوئے باقاعدگی سے کم وقت کے روزوں کی مشق کرتے ہیں۔ یہ سائنسی اعتبار سے ثابت ہے کہ 24 ہفتوں تک وقفے وقفے سے روزہ رکھنے سے زیادہ وزن والے افراد میں تیزی سے وزن میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک دن چھوڑ کر روزہ رکھا جائے اور بغیر روزے والے دن عام طریقے سے کھایا جائے۔ آپ روزہ کے دنوں میں اپنی توانائی کا 30٪ تک خرچ کرتے ہیں اور بہت تیزی سے وزن کم کریں گے۔
اس بات کو یقینی بنایئں کہ بغیر روزے والے دن بھی وہ کھانا کھائیں جو صحت کے لئے بہتر ہو۔ ضرورت سے زیادہ کھانا مت کھائیں بصورت دیگر ، ساری کوشش کسی کام کی نہیں ہوگی۔
ورزش کرنا
وزن اٹھانا اور وقفے وقفے سے تیز تیز ورزش کرنا جلدی وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ یہ آپ کی چربی کو جلا دے گا اور اس عمل میں آپ کی ظاہری شکل کو بھی بہتر بنائے گا۔ مزید یہ کہ وزن اٹھانا آپ کے نظام ہضم کوبہتر بناتا ہے۔
سائنسی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 5-10 منٹ کی انتہائی تیز ورزش سے اتنا ہی فائدہ حاصل ہوتا ہے جتنا 5 مرتبہ عام طریقے سے ورزش کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
آپ یا تو باہرکسی پارک میں دوڑ لگایئں یا کارڈیو مشین ورزش کے لئےگھر لے آیئں۔۔ ورزش کو پوری تندہی کے ساتھ کریں ، اور آپ کو نتائج بہت جلد نظر آئیں گے۔
اپنی غذا پر نظر رکھیں
ایسی بے شمار ایپلی کیشنز اور آلات موجود ہیں جن سے آپ اپنی باقاعدہ کیلوری کی مقدار کی پیمائش کرسکتے ہیں۔آپ جو بھی کھایئں لکھتے جایئں،اس بات کا دھیان رکھنا کہ آپ کیا کھا رہے ہیں وزن کم کرنے کے طریقرں میں سے بہترین ہے
جب بھی آپ نیا کھانا ریکارڈ کریں گے ، ایپ آپ کو دکھائے گی کہ آپ نے کتنی اضافی کیلوری کھائی ہے۔ مطلوبہ ضرورت تک پہنچ جانے کے بعد آپ مزید کھانا نہیں کھائیں گے۔ اس سے آپ دن کے درمیان میں بلا ضرورت مشروبات اور کھانے سے بھی پرہیز کریں گے۔
وزن میں کمی اور غذا کی نگرانی کےدرمیان ایک مثبت ربط ثابت کرنے کا سائنسی ثبوت موجود ہے۔
صحت مند غذا کھائیں
ان دنوں فاسٹ فوڈ بہت زیادہ کھایا جا ریا ہے،اور کیوں نہیں؟ بہر حال ، یہ مزیدار ہے ، جلد تیار ہوتا ہے، اور بنانے یا خریدنے میں سستا ہے۔
تاہم ،فاسٹ فوڈ بھی ، بغیر کسی شک کے ، انتہائی موٹا کرنے والا کھانا ہے۔ صحت مند کھانا کھانا وزن اور صحت کے نظم و نسق کے سائنسی اعتبار سے طریقوں میں سے ایک بہترین طریقہ ہے۔ غذائیت سے بھرپور کھانا آپ کو گھنٹوں تک مطمئن رکھےگا۔
سبزیوں پر مبنی غذا بھی وزن کے انتظام میں انتہائی موثر ہے۔ آپ کم ہی دیکھیں گے کہ کوئی سبزی کھانے والا موٹا ہو۔
آداب کے ساتھ کھانا
بیٹھے ہوئے کھائیں۔ اگر آپ کسی میز پر کھانا کھاتے ہیں تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ آپ کو تمام باتوں کو نظر انداز کر کے اپنے کھانے پر توجہ دینی چاہئے۔۔کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی ، کمپیوٹر یا سیل فون استعمال نہ کریں۔
کھانے کو کھاتے ہوئے اس سے لطف اندوز ہوں کھانا آہستہ کھائیں- آپ کے دماغ کو پتہ چل جاتا ہے جب اپ کا پیٹ بھر جاتا ہے، وہ آپ کو رکنے کا کہتا ہے۔یہ طریقہ زیادہ کھانا کھانے سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔
دن کے درمیان ناشتے اور وقفے وقفے سے کھانے سے پرہیز کریں خاص طور پر ناشتہ ، دوپہر کا کھانا یارات کے کھانے کے علاوہ نہ کھائیں ۔
ناشتے میں پروٹین استعمال کریں
باقاعدگی سے پروٹین کی مقدار ہارمون کی تیاری کو بڑھاتی ہے جس سے دماغ اشارہ کرتا ہے کہ آپ کا پیٹ بھر گیا ہے، اس طرح کا ناشتہ کئی گھنٹوں تک جسم کی ضرورت پوری کرسکتا ہے- اس کے علاوہ ، ہر دن ناشتہ کرنا مت بھولیں، بہرحال ، یہ دن کا سب سے اہم کھانا ہوتا ہے۔
شوگر اور کاربوہائیڈریٹ سے پرہیز کریں
چینی دنیا میں سب سے زیادہ استعمال شدہ غذائی اجزاء میں سے ایک ہے۔ یہ بھی موٹاپے کی سب سے نمایاں وجہ ہے بوتل والے مشروبات میں چینی اور کاربوہائیڈریٹ کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے۔
مختلف کاربوہائیڈریٹ والی مصنوعات کو سخت عمل سے گزارا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان میں سے فائبر اور دیگر غذائی اشیاء ختم ہو جاتی ہیں ا ۔ ایسی اشیائے خوردونوش گلوکوز تیار کرنے کیلئے جلد ہضم ہوجاتی ہیں۔ اضافی گلوکوز انسولین کی ایک بڑی مقدار پیدا کرتا ہے ، جس کے نتیجے میں وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔
آپ کو چینی سے بھرپور کھانے کی اشیاء کو صحت مند غذا کے ساتھ تبدیل کرنا چاہئے۔
اپنے جم سے باہر بھی متحرک رہیں
ورزش اور باقاعدگی سے وزن اٹھانا وزن کم کرنے کے لئے موثر ہے۔ تاہم ، دن بھر آپ کی سرگرمیاں بھی اس کوشش میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔ اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں اور جسم کی نقل و حرکت میں اضافہ کرکے ، آپ مقررہ وقت پر محض ورزش کرنے سے کہیں زیادہ کیلوری جلائیں گے۔
یہ ایک سائنسی طور پر ثابت شدہ حقیقت ہے کہ بیٹھ کر ملازمت کرنے والے لوگوں میں موٹا ہونے کی زیادہ تعداد ہوتی ہے بنسبت ان لوگوں کے جو متحرک رہتے ہیں۔ گاڑی چلانے کے بجائے پیدل چلیں یا سائیکل چلائیں ، لفٹ کی بجائے سیڑھیاں استعمال کریں۔ ان آسان سرگرمیوں سے بہت زیادہ فرق پڑ سکتا ہے۔
کافی پینا
کافی کیفین حاصل کرنے کا ایک صحت مند ذریعہ ہے۔ سائنسی مطالعات سے معلوم ہوتا ہے کہ کیفین زیادہ چربی جلانے میں فائدہ مند ہے۔ نہ صرف یہ ، بلکہ یہ آپ کے جسم سے زیادہ پانی ضائع کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
اپنے ذہنی دباؤکوختم کرنے کی کوشش کریں
تناؤ آج کی دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔ یہ نہ صرف آپ کو نفسیاتی سطح پر بلکہ جسمانی لحاظ سے بھی متاثر کرتا ہے۔ تناؤکی حالت میں کھانا زیادہ کھایا جاتا ہے اور ہضم بھی صحیح نہیں ہوتا اس طرح تناؤ موٹاپے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے
10 Healthy Ways to Lose Weight Quickly...
There is no denying that obesity is one of the leading causes of concern in the twenty-first century. While the rapid advances in technology have made our lives easier, some would argue it has become too easy. People are becoming dependent and more attached to their chairs and couches. It is necessary to take steps in the prevention of unhealthy weight gain.
There are countless forms of exercises, diets, supplements and voodoo plans in the market which claim to make the user rapidly lose weight. However, most of these methods are merely ways of taking advantage of desperate people. These methodologies and supplements are rarely backed by proper scientific evidence which can prove their authenticity.
EMEDS gives you 10 simple and scientifically proven methods of losing weight quickly
1. Sporadic Fasting
Sporadic or Intermittent Fasting is a method of diet consumption where you practice regular short-term fasts while consuming meals within a short period. It is scientifically proven that intermittent fasting for up to 24 weeks can result in rapid weight loss for overweight individuals.
Engaging in a Fast every other day, while eating normally on non-fasting days is the most common form of Sporadic Fasting. You spend up to 30% of your energy during Fasting days and will lose weight very rapidly.
Make sure to stick to a healthy eating pattern during non-fasting days. Do not indulge in overconsumption. Otherwise, all the effort will be for nothing.
2. Exercise
Lifting weights and high-intensity interval training is an excellent method for rapid weight loss. It will burn your fat and in the process also improve your appearance. Moreover, lifting weights enhances your metabolism.
Scientific research suggests that 5-10 minutes of highly intensive training is similar in benefits and weight loss as doing regular training multiplied by five. You can either run outside or make use of a cardio machine. Do the exercise with due diligence, and you will see the results very quickly.
3. Track Your Diet
There are countless applications and devices that allow you to measure your regular calorie intake. Log everything you consume in the corresponding tool. The mere act of tracking your food intake is an excellent method of weight management.
Whenever you record a new meal, the app will show you how much extra calories you have consumed. You will want to stop eating anymore, once the required caloric amount has been reached. This will also push you to decline mid-day snacks and fizzy drinks.
There is scientific evidence proving a positive correlation between weight loss and frequency of diet monitoring.
4. Eat Healthy
Junk food consumption is on a high these days. And why not? After all, it is tasty, quick to prepare, and cheap to make or purchase.
However, junk food is also, without a doubt, the most fattening food available. Eating healthy food is one of the best scientifically recognised methods of weight and health management. Nourishing food will also satisfy you for hours.
A plant-based diet is also extremely effective in weight management. You will rarely see a fat vegan.
5. Eat With Etiquette
- Eat while sitting down. It is preferable if you eat at a table. You must let go of all distractions and pay attention to what you are eating. Try to savour the experience. Avoid distractions of TV, Computer or Cell Phones.
- Take your time in food consumption. Eat slowly and take pleasure in it. Your brain will immediately recognise when you are full and give you a signal to stop. This method is the easiest way to prevent overeating.
- Avoid mid-day snacks and intermittent meals which do not fall under the category of Breakfast, Lunch or Dinner.
6. Consume Protein in Breakfast
Regular protein intake increases the production of hormones signalling the brain that you are full. Such a breakfast can last for several hours.
Also, do not forget to have breakfast every day. After all, it is the most important meal of the day.
7. Avoid Sugar and Carbohydrates
Sugar is one of the highest consumed dietary ingredients in the world. It is also the most prominent factor which leads to obesity. Almost all bottled beverages contain a tremendous amount of sugar and carbohydrates.
Various refined carbohydrate products are also heavily processed. They no longer contain accompanying fibres and other nutrient components. Such food items are digested quickly to produce glucose. Excess glucose produces a high amount of insulin, which in turn contributes to weight gain.
You should switch the sugar-rich food products to healthier alternatives.
8. Remain Active Even Outside Your Gym
Exercise and regular weight lifting are effective for weight loss. However, your activities throughout the day also play a significant role in this endeavour. By increasing your daily activities and body movement, you will burn many more calories than you would with mere exercise on the appointed time.
It is a scientifically proven fact that people with desk jobs are at a greater risk of obesity than those who have jobs which demand activity. Walk or cycle instead of driving, use the stairs instead of a lift; these simple activities can make a lot of difference.
9. Drink Coffee
Coffee is a healthy source of gaining caffeine. Scientific studies suggest that caffeine is beneficial in burning excess fat. Not only that, but it also helps in losing excess water from your body.
10. Manage Your Stress Level
Stress is one of the most significant personal issues in today's world. It not only affects you on a psychological level but also on a physical one. Every person processes stress differently.
Consistent levels of stress produce cortisol in the bloodstream. This chemical increases appetite and leads to weight gain. Research indicates that proper stress management can lead to a rapid decline in the obesity levels of children and adolescents.
There are breathing and relaxation techniques which can help you manage stress. You can participate in specific exercises, such as yoga, tai chi etc. Spending time in nature and engaging in relaxing hobbies, such as gardening can have a very positive effect on the reduction of your stress level.