Skin Specialists Explain Secrets Behind The Celebr...
صاف اور چمکتی جلد اب ہر کسی کا خواب بن چکا ہے۔ عورتیں جو عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں ہمیشہ چاہتی ہیں کہ ان کی جلد داغ دھبوں سے محفوظ رہے۔ اس دور میں ہر کوئی اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے فکر مند ہے۔ ہم اکثر سوچتے ہیں کہ جن سلیبرٹیز کو ہم دیکھتے ہیں ان کی جلد ہر وقت صاف اور چمک دار کیوں رہتی ہے۔ کیا آپ سچ جاننا چاہتے ہیں سلیبرٹیز کی خوبصورت جلد کے پیچھے کیا راز چھپا ہے؟ اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف ٹوٹکے استعمال کرنے سے پہلے آپ کو کچھ چیزیں جان لینی چاہیئں کہ ہماری جلد کس قسم کی ہے اور کو ن سی اشیا ہماری جلد کے لیے نقصان دہ نہیں ہوں گی، تفصیلی معلومات کے لیے تحریر کو پڑھنا جاری رکھیے۔
آپ کی جلد کون سی قسم کی ہے
عام طور پر لوگوں کی جلد صاف ہوتی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ان کی جلد کون سی قسم سے تعلق رکھتی ہے، اور کون سی ایسی چیزیں ہیں جو ان کی جلد میں مزید نکھار پیدا کریں گی۔ مختلف موسموں میں ان کی جلد کے لیے کیا چیز سب سے بہتر ہو گی۔ آسان لفظوں میں کہہ لیجیئے کہ ہماری جلد کی چار اقسام ہیں ، چہرے کی جلد اور جسم کی جلد میں بہت فرق ہوتا ہے۔ ایک انسان جس کے چہرے کی جلد چمک دار ہے وہ اس کے جسم کی جلد سے مختلف ہو گی۔ اپنی جلد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے شیشے کے سامنے کھڑا ہو کر فیصلہ کریں کہ آپ کی جلد کون سی خصوصیات کی حامل ہے اور جلد کون سی قسم سے تعلق رکھتی ہے۔
عام جلد
ایک عام جلد نہ تو بہت زیادہ خشک ہوتی ہے اور نہ چمک دار، عام جلد کی شناخت عام طور پر ان تین طریقوں سے کی جا سکتی ہے۔
جلد حساس نہ ہو
جلد پر مسام نمودار نہ ہوں
رنگت نکھری ہوئی ہو
عام جلد ایسی جلد ہے جس کے ساتھ بہت زیادہ مسائل جڑے ہوئے نہیں ہوتے اور اس جلد کی حفاظت کے لیے بہت زیادہ محنت بھی نہیں کرنا پڑتی۔
چمک دار جلد
ایسے لوگ جن کی جلد پر بہت زیادہ مسام ہوں ان کی جلد چمک دار ہوتی ہے۔اور یہ چمک ہر وقت برقرار رہتی ہے۔ چمک دار جلد کی وجہ سے کیل، مہاسے، داغ اور دھبوں جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چمک دار جلد کی بنیادی وجوہات ذہنی دباؤ، موسم کی شدت اور ہارمونز میں عدم توازن ہیں۔
خشک جلد
خشک جلد پر داغ اور کیل مہاسے جا بجا ہوتے ہیں اور خشک جلد پر مسام بھی نظر نہیں آتے۔ خشک جلد والوں کی رنگت نکھری ہوئی نہیں رہتی اور یہ خشک جلد کی عام نشانی ہے۔ خشک جلد کی وجوہات میں جینز، ہارمونز میں تبدیلی، گرم موسم اور ادویات کا استعمال شامل ہے۔
معتدل جلد
دنیا میں ان لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو معتدل جلد رکھتے ہیں، اور جن لوگوں کی جلد معتدل ہوتی ہے بعض اوقات ان کی جلد بہت زیادہ خشک ہو جاتی ہے۔ لیکن بہت کم لوگوں کو یہ مسئلہ درپیش آتا ہے، معتدل جلد رکھنے والوں کے چہرے کا درمیانی حصہ چمک دار جب کہ چہرے کے دوسرے حصوں کی جلد خشک ہوتی ہے۔
جلد کی حفاظت کے لیے آپ کو کیا کرنا ہو گا
اپنی جلد کو صاف، صحت مند اور چمک دار بنانے کے لیے حتی الامکان دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ جلد کے ماہرین کے مطابق دھوپ میں زیادہ نکلنے سے چہرے پر جھریاں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں، اور بعض اوقات دھوپ میں نکلنے کی وجہ سے جلد کا کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ ان ہدایات پر عمل پیرا ہو کر آپ دھوپ کے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔
کریم کا استعمال
ماہرینِ جلد کے مطابق دھوپ میں نکلتے وقت کریم کا استعمال کریں جو دھوپ کےاثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ ہلکا مساج کرتے ہوئے کریم چہرے پر لگا کر باہر نکلیں اور ہر دو گھنٹے بعد کریم کا استعمال یقینی بنائیں۔
کون سے اوقات میں باہر نہ نکلا جائے
صبح دس بجے سے لے کر سہ پہر چار بجے تک دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں، کیوں کہ صبح دس بجے سے لے کر سہ پہر چار بجے تک سورج کی کرنیں ہماری جلد کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہیں۔
جلد کو ڈھانپ کر رکھیں
اگر آپ صبح دس بجے سے لے کر سہ پہر چار بجے تک گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ایسے کپڑے پہنیں جو آپ کی جلد کو مکمل طور پر ڈھانپ سکیں۔ حتّکہ آپ کے ہاتھ اور پاؤں بھی ڈھکے ہوئے ہوں، سر پر ٹوپی پہنیں جو آپ کے چہرے کو بھی دھوپ سے بچائے گی۔
جلد کی حفاظت کریں
اپنی جلد کو سختی سے رگڑنے سے گریز کریں، بار بار جلد سے بال بھی نہ اتارے جائیں اس سے آپ کی جلد کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
جلد کی حفاظت کیسے ہو سکتی ہے؟
مختصر وقت میں نہایا جائے
لمبے وقت کے لیے گرم پانی سے نہانے سے آپ کو خشک جلد جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ مختصر وقت میں نہا لیا جائے اور نہانے کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے۔
صابن کے استعمال سے گریز
صابن میں عام طور پر ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو جلد کے لیے اچھے نہیں ہوتے۔ اس لیے صابن کو جلد پر مختصر وقت کے لیے لگایا جائے کیوں کہ صابن جلد کی ساخت کو آہستہ آہستہ بدل دیتے ہیں۔
احتیاط کے ساتھ چہرے کی شیو کی جائے
اگر آپ شیو کرنے کے لیے چہرے پر کریم لگاتے ہیں تو کوشش کریں کہ کریم زیادہ دیر چہرے پر برقرار نہ رہے، اور چہرے کے بال جس طرف مڑے ہوں اسی طرف سے بال اتارے جائیں۔
جلد کو آہستہ سے صاف کرنا
چہرے کو دھونے کے بعد اس کو آہستہ آہستہ تھپک کر صاف کریں۔ اگر آپ نے ایک ہی بار میں سختی سے چہرے کو خشک کیا تو چہرے کی نمی ختم ہو جائے گی۔
لوشن کا استعمال
اگر آپ کی جلد خشک ہے تو نہانے یا چہرہ دھونے کے بعد جلد کونم رکھنے والے لوشن کا استعمال کریں۔
متوازن غذا کا استعمال
جلد کو خوبصورت اور نکھرا بنانے کے لیے آپ کی ساری کوششیں بیکار جائیں گی اگر آپ متوازن غذا کا استعمال نہیں کر رہے،اپنی غذا میں پھل، سبزیوں، گوشت اور دالوں کو شامل کریں جو پروٹین کی کمی کو پورا کریں گی، اور پانی کا استعمال زیادہ زیادہ کریں تا کہ آپ کی جلد ہر وقت نکھری رہے۔
ذہنی دباؤ کا شکار نہ ہوں
اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے کوشش کریں کہ آپ ذہنی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔ اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو آپ کے چہرے پر کیل، مہاسے نمودار شروع ہو جائیں گے۔ اگر آپ اپنے لیے نکھری جلدی چاہتے ہیں تو آپ کو ہر حال میں ذہنی دباؤ سے بچنا ہو گا، مکمل نیند، ذہنی دباؤ سے چھٹکارا اور ان کاموں کی فہرست بنا لیں جن سے آپ ذہنی دباؤ کو کم کر سکیں، ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنی جلد کو مزید نکھار سکتے ہیں۔
دودھ میں ناریل کا استعمال
اپنی جلد میں مزید نکھار لانے کے لیے ناریل ملا دودھ استعمال کریں۔ جلد کو نکھارنے کے لیے یہ ایک نہایت کار آمد نسخہ ہے جس سے دھوپ سے پیدا ہونے والے مسائل سے آپ بچ سکتے ہیں۔
وزن آہستہ آہستہ کم کریں
اگر آپ ایک ہی بار میں وزن ک کرنے کی کوشش کرتے ہو تو آپ کی جلد ڈھلکنا شروع ہو جائے گی، اس لیے آہستہ آہستہ وزن کم کرنے کی کوشش کریں۔
ایک ساتھ مختلف اجزا کا استعمال
اگر آپ جلد کی خوبصورتی کے لیے مختلف اجزا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایک ساتھ اجزا کے استعمال سے گریز کریں، کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ ایک ساتھ اجزا استعمال کرنے سے آپ کی جلد پر برا اثر پڑے۔
میک اپ کے لیے استعمال ہونے والے برشز کی صفائی
میک اپ کے لیے استعمال ہونے والے برش جلد کو سب سے زیادہ جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ آپ کی جلد پر مسام نمودار ہو سکتے ہیں، ان مسائل سے بچنے کے لیے آپ کو ہفتے میں کم از کم ایک دن اپنے برشز کو دھونا چاہیئے۔ نیم گرم پانی کے ٹب میں تھوڑا سا فیس واش شامل کر کے ان برش کو دھو لیں اور پھر نچوڑ کر خشک کر لیں۔ ہر ہفتے ایسا کرنے سے آپ کی جلد نکھرتی جائے گی۔،
جلد ہماری شخصیت کا کی آئینہ دار ہوتی ہے، یا تو آپ کے چہرے کی جلد نکھری ہوئی ہو گی یا جھریوں سے بھری ہوئی، اوپر بیان ہوئی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر آپ اپنی جلد میں مزید نکھار پیدا کر سکتے ہیں۔
Skin Specialists Explain Secrets Behind The Celebr...
Clean and Clear skin is what we always imagine about, isn't it?. Women, be it any age, always dream of having a clear spotless skin which needs no makeup or concealing. While we often like experimenting with our skin, our love of skincare is first and foremost about skin health.
Consequently, we end up wondering about how exactly do the celebrities get that flawless skin despite bearing all that makeup all the time. Want to know the truth? There are certain things we need to be aware of before deciding the experiments we do to our skin. The things which we need to know consists of skin types and also, what kind of products match our skin type. Well for the details, keep reading the article
What Is Your Skin Type?
People who have a great shiny skin, know a lot about what their skin type is, what products suit their skin and how exactly their skin will react towards different situations. In order to have a perfectly healthy skin, you'll need to know what exactly makes your skin dull and unhealthy.
Making it simple, our skin falls into four major categories. Human face and body follow different types of skin, so if a person has oily face will not determine the type of skin their body has. To know more about your skin, you need to take a look in the mirror and review the characteristics of precisely what type of skin do you have.
Normal Skin
A normal skin is not dry, and neither oily; instead, it feels smooth. It can be identified by specific things, which include:
- No Major sensitivity
- Minimal Pores That Are Hardly Seen
- Shiny And Bright Complexion
Normal skin is usually considered as the least problematic one and does not require much attention and extra care as compared to other skin types.
Oily Skin
People who have extremely visible and large pores usually have an oily skin type which also makes their complexion really shiny and greasy. A person having oily skin is more prone to blackheads, pimples, and other blemishes. Oily skin and its issues are mostly triggered by stress, overexposure to heat and humidity, moreover, from hormonal imbalance as well.
Dry Skin
Dry skin is identified by the rough white patches and flakes of dead skin on ones face. Although the pores on dry skin type are not visible, the red patches, visible lines, and a dull complexion become the most evident symptom of dry skin. It might be caused by a number of reasons which includes genetics, hormones, overheating, or medications.
Combination Skin
Combination skin is the most common type of skin as most people around the world fall into this category. People having this skin type sometimes suffer from extremely dry skin, whereas the rest of the times, their skin remains dry. This is totally situational. The combination skin is usually oily at the T-Zone, and the face is normal to dry elsewhere.
What Should I Do Then?
1. Protect Your Skin From The Sun
The topmost suggested way to have a clear, healthy and glowing skin is to keep it protected from the excessive sun exposure. According to the dermatologists, excessive sun exposure can cause wrinkles, age spots and premature ageing. Moreover, it can also increase the chances of skin cancer.
You can protect your skin from the sun by:
Using Sunscreen
As per a skin specialist's recommendation, use a sunblock which contains SPF of at least 15. Apply it generously and adequately. You'll be needing to refresh it every two hours.
Opt For Shades
If you're planning to go out, avoid the peak sun times between 10AM to 4PM. This is the time when the sun's rays have the most substantial effect on our skin.
Wearing Clothes That'll Protect You
While going out at peak sun hours, try to cover your skin with clothes that have long sleeves and full pants. Furthermore, wear brimmed hats as it is the ideal way to protect your face.
2. Be Gentle To Your Skin
Avoid frequent scrubbing, cleansing and shaving of your skin!! It can harm your skin, and you might end up having a patchy, irritated skin.
Try to keep it gentle and easy, here's how:
Try To Have Shorter Baths
Long baths in warm or hot water remove all those essential oils from your skin and will leave your skin dry and irritated. Try to limit your bath times and try using lukewarm water.
Avoid strong soaps
Use soaps that are mild and have ingredients that suit all skin types. Soaps that keep your skin neutralised.
Shave Very Carefully
If you shave frequently, try applying a cream, conditioner or a shaving gel to your skin before shaving as it will keep your skin from scraping off. Also, shave in the direction of your hair, not in the opposite direction.
Pat Dry Your Skin
Whenever you wash your skin, pat dry and not rub as it can take all the moisture away.
Moisturise That Dry Skin
If you have dry skin, use a moisturising lotion that matches your skin type.
3. Healthy Diet Is The Key
Along with all those efforts you do to fix your skin from the outer side, a healthy diet is equally beneficial. Add a balanced amount of fruits, vegetables, whole grains and lean proteins in your diet. Moreover, do not forget to drink plenty of water as it helps to keep your skin hydrated.
4. Do Not Stress Much
Go easy on yourself, that uncontrolled stress can end up making your skin too sensitive and also, it'll make it easier for the acne to appear quickly. If you're opting for a healthy and glowing skin, it is vital to have a healthy state of mind. Get sleep, manage stress, write down a to-do list and enjoy your stress-free mood. The results will be a lot positive than you would've imagined.
5. Use Coconut Milk As A Stress Reliever
Coconut milk is considered as the best stress reliever for our skin. It is a very cool remedy to ease your sunburnt and stressed skin. Use fresh coconut milk and add some essential oils which will rejuvenate, nourish and rehydrate dry skin.
6. Don't Lose Weight All At Once
When you tend to lose weight too quickly, your skin loses elasticity which makes the skin sag. Also, you might not look as young since you'll lose the weight in your face first.
7. Too Many Ingredients Can Upset Your Skin
Deciding to try out new products? Well. Take it one by one. Try experimenting one product at a time and let your skin understand that routine for a few days.
8. Clean Your Makeup Brushes Frequently
Makeup brushes can be the biggest culprit of breakouts on your skin. It can increase infection, clog pores and can also irritate your skin. To stop that from happening, you need to wash your brushes at least once a week.
Put a drop of your face wash, shampoo in a bowl filled with lukewarm water and dip your brushes in it. Massage the bristles in your hand, so the brushes are free from the residue and then squeeze out all the water from your brushes on a towel. Try practising it every week and experience a better skin.
Skin, especially our facial skin, becomes the most prominent part of our personality, be it acne filled or clean. Hence, it is vital to have a clean and healthy skin because it reflects how well you take care of it. Following these simple steps and making them a part of your regular routine can lead you towards your dream, a celebrity-like glowing skin.