What Preventive Measures To Take During The Smog S...
دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کو بھی فضائی آلودگی کے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ بہت سارے لوگ سموگ کے متعلق معلومات نہیں رکھتے، چونکہ سموگ سردیاں شروع ہوتے ہی فضا میں چھا جاتی ہے تو لوگ اسے دھند سمجھنے لگتے ہیں۔ فضا کو آلودہ کرنے والی گیسز کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اسی لیے بعض اوقات گھر میں بھی سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔ فضائی آلودگی اور سموگ جیسے دوسرے مسائل کی وجہ سے نہ صرف دمے کے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے بلکہ ایک صحت مند آدمی کے لیے بھی سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں کیا ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ سموگ کیا ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے کون سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں؟ حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ سموگ سے ہم بہت جلد چھٹکارا نہیں پا سکیں گے۔ اس لیے سموگ کے فضا میں آنے سے پہلے پہلے ہمیں حفاظتی اقدامات اٹھانا ہوں گے تا کہ نقصانات سے بچا جا سکے۔
سموگ کیا ہے اور یہ بنتی کیسے ہے؟
سورج کی کرنوں کا ٹکراؤ جب گیسز کے ساتھ ہوتا ہے اور کارخانوں میں ایندھن جلایا جاتا ہے تو سموگ بنتی ہے۔ فضائی آلودگی میں اضافہ، سڑکوں پر گاڑیوں کی بہت زیادہ آمد و رفت اور درجہ حرارت میں اضافہ بھی سموگ کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کی رائے کے مطابق شاہراہوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور فضائی آلودگی کو ختم کرنے میں حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہر سال سموگ کی صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔ سموگ سردیاں شروع ہوتے ہی فضا میں آتی ہے جس سے ہوا کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور فضائی آلودگی اور سموگ میں جمود آ جاتا ہے۔ سموگ کی وجہ سے نہ صرف سانس لینے میں مشکلات بلکہ آنکھوں کی بصارت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ موجودہ دور میں انسان کے لیے فضائی آلودگی کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ ہم انسان جس چیز کو بھی گندہ کر سکتے تھے ہم نے گندہ کر دیا ہے۔ گزشتہ سالوں میں برتی جانے والی غفلت کا نتیجہ اب ہم بھگت رہے ہیں، فضا کو صاف ستھرا کرنے لیے اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے ہم گندی فضا میں سانس لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں۔ لاہور، دہلی اور بیجنگ ان شہروں میں شامل ہیں جہاں پر فضائی آلودگی کی صورتحال نہایت بد ترین ہے۔ اب بھی اگر ہم حفاظتی اقدامات اٹھا لیتے ہیں تو نقصانات کا ازالہ ہو سکتا ہے۔
سموگ سے بچاؤ کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں کون سے اقدامات اٹھا سکتی ہیں
فضائی آلودگی کی تشویش ناک صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ فضا کو آلودہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ جو لوگ فصلوں کی باقیات جلانے، شاہراہوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیاں چلانے اور کارخانوں میں ایندھن جلانے کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف بھی نہایت سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سموگ کو ختم کرنے کے سلسلے میں ینجاب حکومت مندرجہ ذیل اقدامات اٹھا رہی ہے۔
فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی
بٹھوں پر اینٹیں بنانے پر پابندی
چھتیس بھٹوں اور ایک سو اٹھہتر اسٹیل ملز کی بندش، جو فضا کو آلودہ کر رہے تھے
ہندوستانی حکومت سے رابطہ کہ وہ بھی سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائیں
اس تحریر کو پڑھنے کے بعد آپ یہ جان سکیں گے کہ کون سے حفاظتی اقدامات آپ کو سموگ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
گھروں میں فضا کو صاف کرنے والے آلات نصب کرنا
اگر آپ کسی ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں آپ کا ہر روز سموگ سے سامنا ہوتا ہے تو آپ کے لیے یہ بہتر ہو گا کہ ہوا کو نم رکھنے والے آلات اور فلٹر سسٹم کو گھر میں نصب کریں۔ ایسے آلات فضا میں موجود آلودہ چیزوں کو چھان کر ہوا کو سانس لینے کے قابل بناتے ہیں۔ جس سے آپ اور آپ کے گھر والوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش نہیں آئیں گی اور آپ بہت سی الرجیز سے بھی محفوظ ہو جائیں گے۔ یہ آلات فضا میں موجود گرد، دھوئیں اور دوسرے کیمیائی مادوں کو چھان کر ہوا کو صاف کرتے ہیں۔
بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز
جب فضا میں سموگ کی مقدار بہت زیادہ ہو تو ماہرین کے مشورے کے مطابق بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیئے۔ خاص طور پر ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور ان شاہراہوں نہ جایا جائے جہاں پر بھاری ٹریفک ہر وقت رواں دواں رہتی ہے۔ کیونکہ ایسی جگہوں پر سموگ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اگر آپ ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں سموگ بہت زیادہ ہے تو آپ کے لیے بہتر ہو گا کہ ہر وقت گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔
فیس ماسک کا استعمال
فضائی آلودگی کی اس بگڑتی ہوئی صورتحال میں سارے شہر کے ساتھ آپ بھی گندی فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ اس مسئلے سے بچاؤ کا سب سے بہترین حل یہ ہے کہ گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک استعمال کریں، فیس ماسک نہ صرف فضا میں موجود کیمیائی عناصر سے بچاؤ میں مددگار ہیں بلکہ بہت سی جسمانی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد دیتے ہیں۔
پھپھڑوں کی حفاظت
کیمیائی عناصر کی مقدار فضا میں کسی جگہ کم ہے اور کسی جگہ زیادہ، جس کا مطلب یہ ہے ہر سانس جو ہم لے رہے ہیں ہمارے پھپھڑوں کو متاثر کر رہی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے پھپھڑوں کی حفاظت کی جائے اور ان میں پیدا ہونے والے زہر کو دور کیا جائے۔ کیا آپ نہیں جانتے کہ پھپھڑوں کی حفاظت اور ان سے پیدا ہونے والے زہر کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟ ایشیا کے باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی گُڑ آسانی کے ساتھ کسی بھی بازار سے مل جاتا ہے۔ ہر رواز گُڑ کی تھوڑی سی مقدار استعمال کرنے سے آپ پھپھڑوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ گُڑ کو آپ اپنے کھانے یا چائے میں بھی شامل کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
فضائی آلودگی والی جگہوں پر ورزش سے گریز
اس میں کوئی شک نہیں کہ سیر اور ورزش جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ لیکن یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ سموگ صحت پر بری طرح سے اثر انداز ہو رہی ہے۔ اپنی ورزش کو چھوڑنے کی بجائے یا تو گھر پر ورزش کر لیں یا پھر اس وقت گھر سے ورزش کے لیے باہر نکلیں جب فضا میں سموگ کی مقدار کم ہو، صبح سویرے یا شام کو فضا میں سموگ کی مقدار کم ہوتی ہے۔ لہذا ان وقتوں میں آپ ورزش کے لیے باہر جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کو الرجی یا کھانسی جیسے مسائل کا سامنا ہے تو آپ ہر صورت میں گھر پر ورزش کریں۔
پانی کا زیادہ استعمال
دوسرا طریقہ جس سے آپ اپنے پھپھڑوں کی حفاظت کر سکتے ہیں وہ پانی کا بہت زیادہ استعمال ہے۔ سانس لینے کے بعد جسم میں داخل ہونے والے کیمیائی عناصر کو پانی آسانی کے ساتھ جسم سے خارج کر دیتا ہے۔ جوسز، پانی اور سبز چائے کا زیادہ استعمال اسموگ سے پیدا ہونے والے اثرات کو ختم کرتا ہے اور جسم کو چست رکھتا ہے۔
ماحول کو صاف ستھرا رکھیں
اگر آپ کے ارد گرد جگہیں خالی ہیں تو اپنی ساری توجہ وہاں پر پودے لگانے پر مرکوزکر دیں۔ کیونکہ سموگ کے بعد درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ فضا کو صاف کرنے میں درخت بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور فضا کو صاف بناتے ہوئے ہوا کو سانس لینے کے قابل بنا رہے ہیں۔
متوازن غذا استعمال
سموگ کی موجودہ صورتحال میں صحت مند زندگی گزارنے کے لیے متوازن غذا کا استعمال بہت ضروری ہو گیا ہے۔ اپنی غذا میں وٹامن سی، میگنیشیم اور فیٹی ایسڈز کو شامل کر کے صحت مند زندگی کی طرف سفر شروع کر سکتے ہیں۔ دالوں، خشک میوہ جات اور لوبیے کا استعمال بھی آپ کو صحت مند رکھتا ہے۔
سیگریٹ نوشی سے گریز
سیگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والا دھواں فضا کو مزید آلودہ کر رہا ہے۔ گھر میں سیگریٹ نوشی کے نقصانات اور بھی برھ جاتے ہیں۔ بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ جہاں سموگ نہیں پہنچ سکتی وہاں آپ سیگریٹ کا دھواں پہنچا دیتے ہیں۔ سموگ کے دنوں میں حتی الامکان سیگریٹ نوشی سے گریز کریں۔
آخر میں چند الفاظ
سموگ اور اس جیسے دوسرے مسائل کا سامنا کرتے ہوئے آپ کو سب سے پہلا کام یہ کرنا ہوتا ہے کہ ان حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگہی حاصل کی جائے جن پر عمل پیرا ہو کر سموگ سے بچا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے خود آگہی/شعور حاصل کریں اور پھر اپنے دوستوں، گھر والوں اور محلے داروں کو بھی آگاہ کریں جو اس مسئلے کے بارے میں آگہی نہیں رکھتے، تا کہ سموگ سے بچنے کے لیے بر وقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
محفوظ رہیں، خوش رہیں
What Preventive Measures To Take During The Smog S...
Pakistan and other countries around face severe air pollution issues. At first, many confused it with fog as it was accompanied with winters and the fog. The atmospheric pollutants or gases rise to the extent that it makes us difficult to breathe even when we're indoors.
Air pollution, smog and other similar issues not only makes it difficult for an asthmatic to breathe, but an average person finds it equally disturbing. In the past years, did we really find out what smog is and how are we going to prevent ourselves? Seems like it won't be going away very soon and the best option is to adopt preventive measures and be ready for smog before it arrives.
What Exactly Smog Is And How Is It Formed?
When sunlight reacts with the gases, and the fuel is burnt in factories, smog is formed. It is a result of excessive air pollution, heavy traffic and high temperatures. According to the researchers, the excessive use of vehicles and zero interest by the government to improve air quality, we're deteriorating every year. Smog usually appears around winters as the wind speed drops, it makes the polluted air and smoke to stay stagnant. Consequently, it forms a cover near the ground closer to where people are respiring. Smog not only upsets our breathing but also hampers the visibility.
Humans in today's world are not new to pollution. We have polluted almost everything we had our hands on. As a result of all the previous years, we have now starting to reap the rotten fruits of our ill planted deeds. The least interest in making our environment healthy, we're now left with breathing in smog and burning our lungs. The cities like Lahore, Beijing and Delhi are by far the worst-hit cities around the world. Let's just hope that it still isn't too late to take care of what we've ruined before.
Preventive Measures Federal And Provincial Take To Beat Smog
Taking notice of this extremely upsetting situation, the Punjab government decided that strict action will be taken against the people who are causing air and environmental pollution. The people who'll be held accountable are those who burn crop stubbles, and those who are emitting industrial, vehicular wastes. The Punjab government has taken following precautionary measures so far:
- Banning people who are burning the remains of crops and garbage
- The department of environment has also banned construction of new brick kilns
- Have so far shut down 178 steel mills and 36 brick kilns that were causing air pollution
- Contact has been made to the Punjab government, India to take precautionary measures in their part of the state as well.
The article will help to enlighten you about the best safety and precautionary measures which you can take whilst the smog is still here!.
1. Set Up Indoor Humidifiers And Filter System
Living in an area where experiencing smog is a day to day thing? It would be best if you immediately got yourself an air purifier or a humidifier as it is worth the investment. Humidifiers and air purifiers help to reduce the air pollutants that enter our house and stays there. It keeps your family safe from inhaling that unhealthy air and also, saves you from a lot of allergies. They'll help eliminate allergens like dust, smoke, pollens and chemicals present in the air.
2. Avoid Visiting Congested Areas In The Times Of Smog
During the days when smog is on its peak, it is recommended to avoid going to the congested areas. These areas include seaports, airports, busy traffic routes etc. where a higher level of pollutants is recorded. Moreover, if you live in an area where the air quality index is high, it is better to keep your windows closed.
3. Wear Face Covering Or Masks
As the air quality keeps deteriorating, it engulfs the whole city, and you are stuck breathing that polluted air. For that purpose, the best safety tip while going outdoors is to either use fabric face coverings or face masks. They help us to keep away from all those harmful particles and gases that enter into our lungs. Moreover, save us from serious health hazards too.
4. Detoxify Your Lungs
The pollutants are more or less everywhere, which means we breathe them into our lungs despite all the efforts to avoid it. This makes detoxifying our lungs very important. Unaware of how to do it? Well, it is easy. Consume Jaggery (Gurr). Jaggery is an ingredient which is commonly found in Asian countries. It can either be eaten raw, or you can add it to your food, it tastes sweet and said to have properties that detoxify our lungs.
5. Do Not Workout In A Polluted Area
Though exercising and working out is a healthy practice, but it won't be wrong to say, smog makes it unhealthy. Do not skip your workouts, instead plan them on such a time when there is less smog outside. The most suitable time is early morning or late evenings. This is strictly recommended to workout indoors if you suffer from allergic coughs or other respiratory problems.
6. Stay As Much Hydrated As You Can
The second best way to detoxify your lungs and body apart from jaggery is to consume loads of water. Liquids, especially water, can easily flush out all the pollutants that enter your lungs and body through breathing in smog. Be it juices, water or green tea, it will detoxify and prove as the best cleanser for your body!
7. Keep Yourself And Your Surroundings Healthy
Stressing so much about planting trees is never enough, and to be honest, it has become more critical since we have started experiencing smog. Having lots of trees around us have incredible benefits on our health and the environment as well. They play a vital role in keeping the pollutants away and also make the air healthier and breathable.
9. Take The Healthiest Diet
Health specialists strictly recommend adding detoxifying foods to your diet as it is equally essential to keep you safe in the times of smog. Try adding Vitamin C, omega Fatty acids, and magnesium to stay healthy. Furthermore, taking fruits, beans, and nuts are also considered healthy in such situations.
10. Do Not Smoke Indoors
Smoking is considered as another major source of pollution. Furthermore, it can be even more dangerous if it is done indoors and at a place where there is no proper ventilation. Smoking indoors can become hazardous and can also trigger respiratory diseases. For that, it is best to quit smoking altogether, or at least stop smoking inside your house.
The Last Few Words For You
In the times of smog or any other similar situation, you must learn the best way to avoid it and teach others about it as well. Spreading awareness on issues like these can make a lot of difference for the people who do not know much about it. Start from your friends, relatives and neighbours and tell them how their activities can increase the risk of smog and how can they keep themselves safe and take precautionary measures.
Stay Safe!